وٹنی ہیوسٹن کی آخری رسومات:اہلِ خانہ اور احباب کی شرکت

وٹنی ہیوسٹن کی آخری رسومات:اہلِ خانہ اور احباب کی شرکت

اُن کے جسد ِخاکی کو ہفتے کی صبح چرچ تک طلائی رنگ کی ایک تابوت گاڑی میں لایا گیا، جِس سے ایک روز قبل آنجہانی کے خاندان کےقریبی افراد نے نیوآرک کے ایک جنازہ گھر میں نجی طور پر اُن کا آخری دیدار کیا

نیوآرک کےشہر نیو جرسی کے ایک گرجا گھر میں ہفتے کو آخری رسومات کی ایک نجی تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جہاں کبھی اپنے بچپن میں وِٹنی ہیوسٹن گایا کرتی تھیں۔ اِس موقعےپر امریکی پاپ موسیقی کی سپراسٹار، وِٹنی ہیوسٹن کے اہلِ خانہ اوراحباب نے اُنھیں گلہائےعقیدت پیش کرکے الوداع کیا۔

مایہ ناز فنکاروں نے، جِن میں موسیقی کی دنیا کے یکتا گلوکار شامل تھے، اُنھیں نیو ہوپ بیپٹسٹ چرچ میں خراج عقیدت پیش کیا، جہاں ہیوسٹن لڑکپن میں موسیقاروں کےطائفےchoirکے ساتھ مذہبی گیت گنگنایا کرتی تھیں۔ ہدیہٴ تبریک کےطور پر، شائقین نے اپنی محبوب فنکارہ کی یاد میں گرجا گھر کے باہرسینکڑوں غباروں، پھولوں اور یادگاری کارڈوں کے انبار لگا دیے۔

اڑتالیس برس کی گلوکارہ اور اداکارہ، جنھوں نے چھ مرتبہ گریمی ایوارڈ حاصل کیا، اُن کی تدفین سے قبل کی یہ خصوصی سروس اُن کے انتقال کے ایک ہفتے بعد منعقد ہوئی۔ اُنھیں کیلی فورنیا کے بیورلی ہَلٹن ہوٹل کے اپنے کمرے کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

ہیوسٹن کے جسد خاکی کو ہفتے کی صبح چرچ تک طلائی رنگ کی ایک تابوت گاڑی میں لایا گیا، جِس سے ایک روز قبل آنجہانی کے خاندان کےقریبی افراد نے نیوآرک کے ایک جنازہ گھر میں نجی طور پر اُن کا آخری دیدار کیا۔

جمعے کو اُن کی والدہ، Cissy Houstonاور بیٹی Bobbi Kristina Brownکے ہمراہ رشتہ داروں کی ایک کثیر تعدادنے اُن کے جسد خاکی کا دیدار کیا، جِن میں گلوکارہ کی چچا زاد Dionne Warwickنے بھی شامل تھیں۔ اُن کے مربی اور میوزک دنیا کی ممتاز شخصیت Clive Davisبھی وہاں موجود تھے۔

ہفتےکو ہونے والی اِس ’ سروس‘ کے دوران، واروک نے soul, gospel and pop musicکی ماضی اور حال کی ممتاز شخصیات کا ایک تعارف پیش کیا، جِن میں Alicia Keysبھی شامل تھیں ،جنھوں نے گیت Prelude to a Kissگایا۔


ہیوسٹن کے مربی کلائیو ڈیوس نے غم میں نڈھال شرکا کو بتایا کہ ’ایسا گلوکار زندگی میں ایک بار پیدا ہوتا ہے‘ جب کہ فلم The Bodyguardکے اداکار ساتھی، کیون کوسٹر نے ’ محبوب وِٹنی کی کرامات سے مزین شخصیت ‘ کی یاد میں قصیدہ کہا۔

دنیائے موسیقی کی ممتاز شخصیت Stevie Wonderاُن مخصوص گلوکاروں میں شامل تھے جو ہفتے کو اِس خصوصی دعوت والی محفل میں شریک تھے۔ ہیوسٹن کے سابق شوہر گلوکار Bobby Brownنے بھی اِن آخری رسومات میں مختصر حاضری دی، تاہم خاندان کی ایک قریبی بہی خواہ، Aretha Franklinاپنی خرابیٴ صحت کے باعث شریک نہ ہوسکیں۔

گرجا گھر کی اِس نجی نشست کو انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کیا گیا۔

یہ تقریب چار گھنٹوں پر محیط تھی۔ ہیوسٹن کے تابوت کو اُس وقت باہر لایا گیا جب عشقیہ

گیت I Will Always Love You لاؤڈ اسپیکروں کی زینت بنا۔

اُنھیں نیوجرسی کے قبرستان میں اپنے والد جان رسل ہیوسٹن جونیئر کی قبر کے ساتھ والی جگہ دفن کیا جائے گا۔

اُن کی موت کےبارے میں آگہی کئی ہفتوں تک ممکن نہیں ہوگی، تاوقتیکہ toxicologyکی رپورٹ سامنے نہیں آجاتی۔

ہیوسٹن کے 17کروڑ سے زائد البم، سنگلز اور وِڈیوز فروخت ہوچکی ہیں، اِس طرح وہ دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکارہ کا درجہ رکھتی تھیں۔ تاہم، حالیہ برسوں کے دوران، منشیات اور الکوہل کی لَت کے باعث اُن کی زندگی میں کئی طرح کی اونچ نیچ سامنے آئی۔