وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ضمانت پر رہا

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ضمانت پر رہا

برطانوی عدالت نے جمعرات کو سویڈن کی وکلا کی طرف سے جولین کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔

لند ن میں ہائی کورٹ نے وکی لیکس کےبانی جولین اسانج کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

برطانوی عدالت نے جمعرات کو سویڈن کی وکلا کی طرف سے جولین کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔

رہائی کے بعد ایک مختصر بیان میں اسانج نے کہا کہ وہ دستاویزات افشا کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقدمے میں اپنی بے گناہی کا احتجاج کریں گے۔

جج ڈنکن اوزلی نے ضمانت تقریباً چار لاکھ ڈالر کی شرط پر منظور کی اور حکم دیا کہ انہیں ہر روز مقامی پولیس اسٹیشن جا کر حاضری دینی ہوگی اور ایک الیکٹرانک آلہ ہر وقت پہننا ہو گا تاکہ ان کی حرکات وسکنات پر نظر رکھی جاسکے اور انہیں ان کے ایک دوست سابق برطانوی فوجی کے گھر پر رہنا ہوگا۔

اسانج سات دسمبر کو گرفتاری کے بعد سے لندن کی ایک جیل میں مقید تھے۔ ان کے ایک وکیل نے بتایا کہ ضمانت کی رقم اسانج کے حمایتیوں نے مشترکہ طور پر اکٹھی کی ہے۔