’ایڈز‘ کا عالمی دن

’ایچ آئی وی ایڈز‘ سے متاثرہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد ہیں جو اپنی بیماری سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے جس سے ملک میں اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے

ایڈز ایک جان لیوا بیماری ہے جس کا وائرس عمومی طور پر غیر فطری جنسی روابط، غیر محفوظ انتقال خون اور استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میںبھی ایچ آئی وی ایڈز سے بچاو کےلیے تقریب منعقد کی گئی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع ایپل کمپنی کے لوگو کو بھی ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سرخ رنگ دے دیا گیا

یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایڈز کا عا لمی دن منایا گیا

ہندوستان کےصوبے اودیشا کے ساحل پر ایڈز کی آگاہی کےلیے ریڈ ربن بنایا گیا

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کی ایک مارکیٹ میں ایچ آئی وی سے بچاو کے طریقے بتائے گئے