’ایڈز‘ سے بچاوٴ کا عالمی دن

اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں اس مرض سے متعلق آگاہی ہے۔

بھارت کے شہر کولکلتہ کے ساحل پر ایڈز کی آگاہی کےلیے ریڈ ربن بنایا گیا۔

یکم دسمبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایڈز سے بچاوٴ کا عالمی دن منایا گیا۔

نیپال میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کےلیے تقریب منعقد کی گئی۔

ایڈز ایک جان لیوا بیماری ہے جس کا وائرس عمومی طور پر غیر فطری جنسی روابط، غیر محفوظ انتقال خون اور استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے۔

اس بیماری سے متاثرہ افراد سماج میں بدنامی یا رسوائی کے خوف سے اس مرض کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس دِن کی مناسبت سے ماہرین اور سرگرم کارکنوں نے اس بیماری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگہی کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس مرض کے شکار افراد کے عزیز و اقارب اور تمام لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایسے متاثرہ افراد ہمدردی اور محبت کے مستحق ہیں