معذور افراد کا عالمی دن

ہاتھوں سے محروم ایک معذور طالب علم پاؤں کی مدد سے اپنے اسکول کا کام کر رہا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تین دسمبر کو معذوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کے لیے سہولتیں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اس دن کا مقصد کسی معذوری کے شکار افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سماج میں ان کی افادیت پر زور دینا ہے۔

معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔

معذور افراد کو عموماً معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ گھلنے ملنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

معذور افراد کو معاشرے کا حصہ سمجھنے کے لیے سماجی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا جاتا رہا ہے۔