رواں ہفتے دنیا کے مختلف واقعات کی منظر کشی

برٹ میوزک ایوارڈ میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشہور گلوکارہ میڈونا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سفر کے خواہشمند خطرے کو پس پشت ڈالتے ہوئے ریل گاڑی میں جہاں جگہہ ملی سوار ہو کر اپنی منزل کی طرف رواں ہیں۔

شام کے شہر حلب میں مبینہ طور پر سرکاری فورسز نے بیرل بم گرائے جس سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر

لندن میں منعقدہ برٹ ایوارڈز میں ایڈ شیرن نے بہترین گلوکار اور البم آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا۔  

رواں ہفتے افغان صوبے پنج شیر میں مٹی کے تودے گرنے سے 186 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ "ورلڈ کپ" ان دنوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کا ایک مداح مشہور بنگال ٹائیگر کا روپ دھارے اسٹیڈیم میں موجود ہے۔