پاکستان کا پولیو کے خاتمے کا عزم

پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو سے متاثرہ مریضوں کی 208 سے زائد ہے۔

پاکستان دنیا میں پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے

2014 میں پاکستان میں گزشتہ 14 سالوں کے دوران اس وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

پاکستان میں گزشتہ سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 93 تھی۔

پاکستان میں پولیو سے متاثرہ زیادہ تر کیسز کا تعلق بھی قبائلی علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر جان لیوا حملے بھی ہوتے رہتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کی مہم میں تسلسل سے ہی اس وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پولیو کا مرض اب صرف دنیا کے تین ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں پاکستان کے علاوہ نائجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔