تصاویر: روہنگیا مسلمانوں کے حق میں دُنیا بھر میں مظاہرے

ٹوکیو میں میانمار کے سفارت خانے کے باہر مظاہرین روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، مظاہرین کو میانمار کے سفارتخانے جانے سے روک رہی ہے

بھارت کے شہر کولکتہ میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبہ میانمار کے قونصل خانے کے باہر احتجاج کر رہے ہیں

فلیپائن میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاج کے دوران مظاہرین نمازِ جمعہ ادا کر رہے ہیں

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کا ایک منظر۔ بھارتی کشمیر کے کئی شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

ملائشیا میں پناہ گزین میانمار کے روہنگیا مسلمان اپنے آبائی وطن میں جاری پر تشدد واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

انڈونیشیا میں یونیورسٹی کے طلبہ روہنگیا مسلمانوں کے حق میں میانمار کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کر رہے ہیں

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے ایک احتجاج میں مظاہرین نے میانمار کے بودھ انتہا پسندوں کے خلاف کتبے اٹھا رکھے ہیں

اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہروں کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کا ایک منظر

اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی نے جمعے کو میانمار کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا جسے روکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے ایک روز قبل ہی ڈپلومیٹک انکلیو کی جانب جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے تھے۔

جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے میں بچے بھی شریک تھے

اسلام آباد میں ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکا کتبے اور بینر لیے احتجاج کر رہے ہیں

اسلام آباد میں مظاہرے کے شرکا پولیس کی جانب سے لگائے گئے خاردار تار ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ میانمار کے سفارت خانے کی جانب مارچ کرسکیں۔

اسلام آباد میں مظاہرین پولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینرز پر چڑھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔