2017ء کی منتخب تصاویر

3 مارچ 2017: نیویارک کے علاقے مین ہیٹن اور اسٹیٹن آئی لینڈ کے درمیان نقل و حمل کے لیے کشتیاں محوِ سفر ہیں۔

14 اگست 2017: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں لی گئی اس تصویر میں ایک پارک کے تالاب میں موجود ایک مچھلی تالاب کی سطح سے اوپر منہ نکا ل کر آکسیجن جمع کر رہی ہے

3 جولائی 2017: کینساس شہر کے ایک پارک میں تفریح کے لیے آئے لوگ رولر کوسٹر سے لُطف اندوز ہو رہے ہیں

12 مئی 2017: ارجنٹائن کے ایک متروک چڑیا گھر میں افریقی ہاتھی اپنے پنجرے کے دروازے کے پاس کھڑا ہے۔ ارجنٹائن کے دارالحکوم بیونس آئرس کا 140 سال پرانا یہ چڑیا گھر گزشتہ سال بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے ایک پارک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پارک کے ڈائریکٹر نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جانوروں کے رہنے کی عمارتیں اس طرح تیار کی جائیں گی جس سے ان کے آبائی ممالک کا پتا چلے۔ لہذا ایشیائی ہاتھیوں کے اس گھر کو ایک ہندو مندر کی طرح بنایا گیا ہے۔

24 ستمبر 2017: کینساس شہر میں بجلی کے تاروں پر پرندے قطار میں بیٹھے ہیں

9 جون 2017: نیویارک کے علاقے ایل مونٹ میں ایک گھڑ سوار مقابلے کی تیاری کرتے ہوئے۔

21 جولائی 2017: امریکہ کی ریاست مین کے علاقے بوتھ بے میں مچھیروں کی ایک ایک کشتی صبح سویرے جیٹی سے نکل رہی ہے

13 جنوری 2017: سان فرانسسکو کا مشہور گولڈن گیٹ برج بادلوں میں چھپا ہوا ہے۔

یکم اکتوبر 2017: روچیسٹر کے ایک تالاب میں مچھلی پکڑنے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ دھند آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہے۔

30 جنوری 2017: سربیا کے شہر بلغراد کے ایک خالی گودام میں مہاجرین آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔