یمن میں لڑائی اور لوگوں کی مشکلات

اقوام متحد ہ کا کہنا ہے کہ یمن کے بحران کی وجہ سے تقریباً  100,000  افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

عدن میں جاری شدید لڑائی کے باعث شہر میں بنیادی ضرورت کی اشیا کا فقدان ہے اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے۔

یونیسف کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یمن بھر میں لوگوں نے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں اپنے گھروں کو چھوڑدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی یمن کے کئی علاقوں میں حوثی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان سخت لڑائی ہو رہی ہے۔

حوثی باغی حکومتی افواج کے زیرِ اثر علاقوں میں پیش قدمی کے لیے ٹینک اور بکتربند گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

یمن بھر میں لوگوں نے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے۔