'اوپن ہائمر' سال 2023 کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے جس نے بہترین اداکار، ہدایت کار، معاون اداکار، ایڈیٹنگ، سنیماٹوگرافی اور اوریجنل اسکور کی کیٹیگری میں ایواڈز اپنے نام کیے ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر 'البم آف دی ایئر' کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہیں پاپ البم 'مڈ نائٹس' پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
گیم ماسٹر ارورا الورینو کا کہنا ہے کہ اس کھیل کو بنانے کا مقصد ایک ایسی صورتِ حال کو بنانا ہے جسے ہم سب کو جلد یا دیر ہی صحیح کبھی نہ کبھی تجربہ ضرور کرنا ہو گا۔
اسرائیل اور حماس ایک ماہ کی جنگ بندی کے دوران یرغمالوں سمیت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی پر متفق ہیں لیکن فریقین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے منصوبے کو روکا جا رہا ہے۔
نئے فونز میں 'ٹو وے ٹرانسلیشن' کا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت صارف مختلف زبان میں لائیو فون کال کو اسی وقت ترجمے کے ساتھ سن سکتے ہیں۔
مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر چار میں سے ایک بچے نے ریاضی، سائنس اور پڑھنے میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پولیس اور وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تلاش جاری ہے جس نے تین فلسطینی طلبہ کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ یہ نفرت انگیزی کا واقعہ ہو سکتا ہے۔
گوگل نے بدھ کو پکسل کی نئی لائن اپ پیش کی ہے جس میں پکسل اور اور پکسل پرو شامل ہیں۔ نئی فون سیریز میں جدید پروسیسر ٹینسر جی 3 لگایا گیا ہے جب کہ اس میں لگی چپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ سمجھنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے اپنی مرکزی حکومتی ایجنسیوں کے آفیشلز کو حکم دیا ہے کہ وہ ایپل کے آئی فونز یا دیگر غیر ملکی برینڈز کی ڈیوائسز کو دفتر لانے یا امور کی انجام دہی کے لیے استعمال نہ کریں۔
شی نے جو تیسری بار ملک کے صدر بنے ہیں، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بہت کم غیر ملکی دورے کیے ہیں۔ تاہم گزشتہ ہفتے انہوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی برکس میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
بھارت میں 'برگر کنگ' کے دو آؤٹ لیٹس کے باہر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے 'ٹماٹروں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہے، ہم اپنے کھانوں میں ٹماٹر نہیں ڈال سکتے۔'
نئی دہلی کے مضافات میں کاروباری علاقے سے ، مسلمان اپنی جانیں بچانے کے لئے فرار ہو رہے ہیں ۔ تقریباً تین ہزار سے زیادہ غریب مسلمان اپنے کاروبار بند کر کے بھاگ گئے ہیں، کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ وہ ہندو مسلم فسادات کاشکار نہ ہو جائیں ۔
ایمی ایوارڈز کی تقریب 18 ستمبر 2023 کو نشر ہونا تھی لیکن لاس اینجلس ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ تقریب جنوری میں بھی اس صورت میں ہو گی جب تک اسٹوڈیوز اور گلڈز کے درمیان تنازعات حل نہیں ہو جاتے۔
فلم کے ڈسٹری بیوٹر 'وارنر بروز' نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ 'باربی' نے ویک اینڈ پر امریکہ اور کینیڈا کے سنیما گھروں سے 11 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا جو سال 2023 کی سب سے بڑا اوپننگ بزنس ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے دنیا بھر سے 33 کروڑ سات لاکھ کا بزنس کیا۔
وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان محمد صادق عاکف نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ "افغانستان میں خواتین کے بیوٹی سیلونز کو بند کرنے کے لیے صرف ایک ماہ کا وقت دیا جاتا ہے۔"
سعودی عرب میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے تبادلے پر امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور مخیرشخصیت بل گیٹس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ شی نے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر ایک ویڈیو میں کہا، کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کی بنیاد اس کے عوام پر ہےانہوں نے مزید کہا کہ ان کی امیدیں امریکی عوام سے ہیں۔
ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے سلسلے میں بالواسطہ بات چیت گزشتہ سال منقطع ہو گئی تھی، اور امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس کی موجودہ ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
غزہ میں گھوڑوں اور گدھوں کے لیے خصوصی 'ڈائپر اسٹائل بیگز' بنائیں گئے ہیں جس سے سڑکوں کو صاف رکھنے میں مدد مل سکے گی۔
پادری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو اپنے خاندانوں سمیت فاقہ کشی کرکے مرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ دنیا کے خاتمے سے پہلے جنت میں جا سکیں۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
مزید لوڈ کریں