رسائی کے لنکس

شام: صدر اسد کے خلاف متحدہ قومی کونسل کا قیام


شام: صدر اسد کے خلاف متحدہ قومی کونسل کا قیام
شام: صدر اسد کے خلاف متحدہ قومی کونسل کا قیام

شام کے حزب اختلاف کے ارکان نے صدر بشارالاسد کے خلاف ایک متحدہ قومی کونسل بنانے کا اعلان کیاہے۔

ایک ایسے وقت میں جب کہ ملک میں مظاہروں کاسلسلہ شروع ہوئے چھ ماہ ہوچکے ہیں، حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان نے استنبول میں جمعرات کو کونسل کے قیام کا اعلان کیا ۔ کونسل کے ارکان کی تعداد 130 سے زیادہ ہے جن میں سے نصف شام میں ہیں جبکہ باقی جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں۔

جمعرات کو ہی شام کے سرکاری خبررساں ادارے ثنا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ فوج کے ایک سینیئر عہدے دار کرنل حسین الحرموش کا اعتراف نشر کرے گا۔

وہ چند ماہ قبل کھلم کھلا حکومت سے منحرف ہونے کا اعلان کرے ترکی فرار ہوگئے تھے۔

سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ حال ہی میں شام کی انٹیلی جنس حرموش کو پکڑملک میں واپس لے آئی تھی۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے گیارہ سالہ اقتدار کے خلاف جاری عوامی تحریک میں اب تک لگ بھگ 2600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جب کہ شام کی حکومت 1400 ہلاکتوں کو تسلیم کرتی ہے۔ مگر اس کا یہ بھی کہناہے کہ ہلاک ہونے والوں میں نصف تعداد سیکیورٹی اہل کاروں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG