رسائی کے لنکس

نائجیریا: نو مزدور ہلاک


Scene outside outside a church following a blast in Kaduna, Nigeria, June 17, 2012
Scene outside outside a church following a blast in Kaduna, Nigeria, June 17, 2012

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مزدور میدوگوری شہر میں ایک مسجد کی تعمیر کا کام کر رہے تھے

نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں، جہاں اسلام پرست گروپ بوکو حرم سرگرم ہے، تعمیرات سے وابستہ نو مزدوروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مزدور میدوگوری شہر میں ایک مسجد کی تعمیر کر رہے تھے۔
ایک فوجی ترجمان نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ پیر کی علی الصبح ہونے والے حملے میں اِن مزدوروں کے سر تن سے جدا کیے گئے۔

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور کون تھے۔ میدوگوری، بورنو ریاست کا دارالحکومت ہے جہاں بوکو حرم بارہا حملے کرتا رہا ہے۔

اُس نے نائجیریا میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں گرجا گھروں اور اقوام متحدہ کی عمارت پر بم حملے شامل ہیں۔

یہ گروپ گذشتہ ماہ کندان ریاست میں تین گرجا گھروں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے۔ اِن حملوں کے بعد عیسیائیوں کی طرف سے بدلہ لینے کی غرض سے حملے ہوئے ہیں جن کے باعث کئی دنوں سے تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں جن میں 100کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

بوکو حرم نائجیریا کی حکومت یا آئین کو تسلیم نہیں کرتا اور اُس کا کہنا ہے کہ وہ ایک سخت گیر اسلامی ریاست قائم کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔
ماضی میں نائجیریا میں فرقہ وارانہ نوعیت کےفسادات ہوتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG