رسائی کے لنکس

لندن پولیس کی انسداد دہشت گردی مہم، چھ افرا گرفتار


لندن کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے
لندن کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے

پولیس نے ٹیررزم ایکٹ 2000 کے تحت لندن میں واقع آٹھ رہائشی مکانات اور ایک کاروباری جگہ پر چھاپوں کے بعد چھ افراد گرفتار کیے۔

انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران لندن میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ پانچ مرد اور ایک خاتون دہشت گردی کے لیے تیار ہونے ، یا مدد دینے یا اس کے لیے اکسانے میں ملوث ہیں۔

جان سمال شو لندن کے ایک مضافاتی علاقے سٹراٹ فورڈ کے رہائشی ہیں جہاں اس ماہ کے آخر میں اولمپکس ہونے والے ہیں۔ان کا کہناہے کہ جب پولیس نے ان کے گھر کی گلی میں کم ازکم دو افرا کو پکڑا تو وہ سورہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں بڑی تیزی سے پانچ بلند دھماکے سنائی دیے۔ میں اچھل پڑا۔ میں ایک ٹاور بلاک کی 21 ویں منزل پر رہتا ہوں۔ میں نے کھڑکی سے باہر جھانکا اور گراؤنڈ فلور کی دوسری جانب دیکھا جہاں چھوٹے چھوٹے مکان ہیں ۔ وہاں وردی میں ملبوس تقریباً 8 پولیس اہل کار کھڑے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے ایک گھر کے دورازے کو اڑادیاتھا اور موقع پر پولیس کی کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

پولیس کا کہناہے کہ ٹیررزم ایکٹ 2000 کے تحت آٹھ رہائشی مکانات اور ایک کاروباری جگہ کی تلاشی لی گئی۔ اس نے بتایا کہ یہ جگہیں مشرقی، مغربی اور شمالی لندن میں واقع ہیں۔

سمال شو نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جب پولیس نے جمعرات کی صبح کم ازکم دوافراد کو پکڑ رہی تھی تو وہ یہ منظردیکھ رہے تھے۔



ان کا کہناہے کہ دو پولیس اہل کار ایک نوجوان شخص کو پکڑ کر باہر لائے اور اسے وہاں موجود ایک ایمیوننس کے اندر ڈال دیا۔ اس کے بعد وہ ایک اور شخص کو نکال کر لائے جس کے دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے تھے اور ان پر ہتھکڑی لگی ہوئی تھی۔ اسے پولیس والے ایک گاڑی میں ڈال کر لے گئے ۔ میں اس کے بعد کھڑکی سے ہٹ گیا اور اپنے لیے کافی بنائی۔

پولیس کا کہناہے کہ 24 سالہ شخص کی گرفتاری کے لیے جھٹکا دینے والی گن سے فائر کیا گیاتھا ، تاہم اسے اسپتال لے جانے کی ضرورت نہیں تھی۔

پولیس کا کہناہے کہ ان گرفتاریوں کا تعلق اولمپکس سے نہیں ہے جو اس ماہ کی 27 سے شروع ہورہے ہیں۔

لیکن لندن میں قائم رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ایک ماہر مارگریٹ گلمور کا کہناہے انہیں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں سے انہیں حیرت نہیں ہوگی۔

ان کا کہناہے کہ اولمپکس گیمز کے موقع پر دہشت گردی کے سلسلے میں کسی طرح کا خطرہ مول لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس لیے کسی بھی مشکوک فرد کو وہاں سے ہٹانے یا ایک بہت سخت پیغام بھیجنے کا مقصد انہیں یہ بتایا کہ ہم تم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم محتاط ہیں اوراور یاد رکھو کہ ہم تمہیں زیر نگرانی رکھنے کی بجائے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں۔

برطانیہ میں دہشت گرد ی کے خطرے کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس کا مطلب یہ ہے کہ دہشت گرد حملے کا قومی امکان موجود ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کی موجودہ سطح اپنے اونچے ترین مقام سے دو درجے کم ہے۔

سات سال پہلے اسی ہفتے کے دوران لندن میں منظم خودکش حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG