رسائی کے لنکس

امریکہ: جون میں روزگار کے نئے مواقعوں میں کمی


روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کی قطار
روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کی قطار

اپریل جون کی سہ ماہی کے دوران امریکہ میں ہر ماہ اوسطاً 75 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا، جو گذشتہ سہ ماہی سے سوا دو لاکھ کم ہے

امریکہ کی مشکلات میں مبتلا لیبر مارکیٹ میں جون کے دوران 80 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہواہے، جب کہ ملک میں بے روزگاری کی سطح بدستور 8اعشاریہ 2 پر برقرار ہے۔

کئی معاشی ماہرین کا کہناہے کہ امریکہ کی لیبر مارکیٹ میں مزید بہتری آنے کے امکانات موجود ہیں ۔

لیکن جمعے کو جاری ہونے والی سرکاری رپورٹوں سے ظاہر ہواہے کہ اپریل جون کی سہ ماہی کے دوران ملک میں ہر ماہ تقریباً 75 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہواہے، جو اس سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی طور پر سوادولاکھ کم ہے، جو کہ ایک نمایاں فرق ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں اب اکثر لوگ ملازمتوں اور بے روزگاری سے متعلق ماہانہ رپورٹس کا گہری نظر سے جائزہ لینے لگے ہیں اور کئی تجریہ کاروں کا کہناہے کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج پر یہ رپورٹس گہرے اثرات ڈال سکتی ہیں۔

صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے متوقع صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے لیبر مارکیٹ کی خراب صورت کا ذمہ دار صدر براک اوباما کو ٹہراتے ہوئے ان کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی ہے اور کہاہے کہ ملازمتوں کے مواقعوں میں کمی متوسط طبقے کو خاص طورپر متاثر کررہی ہے۔

امریکہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کوئی بھی صدر اپنے عہدے کی دوسری مدت کا انتخاب ایسے حالات میں نہیں جیت سکا جب کہ بے روزگاری کی سطح نمایاں طور پر بلند تھی۔
XS
SM
MD
LG