رسائی کے لنکس

مٹ رومنی کی سیاہ فام امریکیوں کو لبھانے کی کوشش


مگر جب اُنھوں نے کہا کہ وہ صدر اوباما کی متعارف کردہ صحت عامہ کی اصلاحات کو ختم کردیں گے تو حاضرین میں سے کچھ نے اُن پر جملے کسے

امریکہ میں رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار مٹ رومنی کو سیاہ فام امریکیوں سے خطاب کے دوران سر د مہری کا سامنا کرنا پڑا۔ 2008 ءکے الیکشن میں سیاہ فام امریکیوں کی بھاری اکثریت نے صدر اوباما کو ووٹ دیا تھا۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے سیاہ فام امریکیوں کی ترقی کیلئے کام کرنےوالی قومی تنظیم کے سالانہ کنونشن میں خطاب کے دوران مٹ رومنی نے کہا کہ اُن کی پالیسیاں اور قیادت صدر اوبامہ کی نسبت اقلیتیوں کا زیادہ تحفظ کریں گی۔
رومنی نے سیاہ فام امریکیوں کو درپیش عدم مساوات کا خاص طور پر ذکر کیا ...

مگر جب اُنھوں نے کہا کہ وہ صدر اوباما کی متعارف کردہ صحت عامہ کی اصلاحات کو ختم کردیں گے تو حاضرین میں سے کچھ نے ان پر جملے کسے۔ اُنہیں اُس وقت بھی حاضرین کی پھبتیوں کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے یہ کہا کہ صدر اوبامہ اپنے عہد صدارت میں نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور یہ کہ وہی ایک ایسے امیدوار ہیں جو سیاہ فام امریکیوں کی زندگی میں بہتر ی لا سکتے ہیں۔

رومنی نے اپنی تقریر میں سیاہ فام امریکیوں کو درپیش عدم مساوات کا خاص طور پر ذکر کیا، جس میں بے روزگاری کی بلند شرح شامل ہے۔

اس سال صدر اوبامہ کنونشن سے خطاب نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ جمعرات کو نائب صدر جو بائیڈن سیاہ فام امریکیوں سے خطاب کریں گے۔
XS
SM
MD
LG