رسائی کے لنکس

صدر زرداری کی بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستانی صدر آصف علی زرداری
پاکستانی صدر آصف علی زرداری

ایک روز قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں سے بات چیت میں پاکستان اور بھارت کی دوستی کو عالمی حالات کا تقاضا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کسی بھی وقت پاکستان جا سکتے ہیں ۔

صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا ۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو دورے کی باضابطہ دعوت خط کے ذریعے دی گئی ۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل بامعنی اور نتیجہ خیز بنانے کا تسلسل اہم ہے ۔

صدر نے بھارتی وزیراعظم کو ان کے آبائی گاؤں(پنجاب کے ضلع چکوال کاایک گاؤں گاہ) کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ممالک کی قیادت سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے بھر پور کوششوں میں مصروف ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا بھی ستمبرکے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG