رسائی کے لنکس

اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر اوباما کا خوشی کا اظہار


مسٹر اوباما نےمتعدد ایتھلیٹس کےنام لیتے ہوئے کہا کہ گیبی ڈگلس نے حیرتناک کرتب خوبی سے ادا کرکے جیمناسٹکس کے شعبے میں طلائی تمغے جیتے، جِن مقابلوں کو دیکھ کر اُنھیں خوشی اور فخر محسوس ہوا

امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں صدارتی انتخابات کی جاری مہم کی سیاست سے ہٹ کر اولمپکس مقابلوں کے بارے میں بات کی۔

اُنھوں نےکہا کہ اولمپک کھیلوں اورمعذور کھلاڑیوں کے درمیان جسمانی کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے، دونوں میں، امریکی ایتھلیٹس کی طرف سے دنیا کےباقی ممالک کےسامنے امریکہ کی بہترین صلاحیتیں پیش کی گئی ہیں۔

مسٹر اوباما نےمتعدد ایتھلیٹس کےنام لیتے ہوئے کہا کہ گیبی ڈگلس نے حیرتناک کرتب خوبی سے ادا کرکے جیمناسٹکس کے شعبے میں طلائی تمغے جیتے، جِن مقابلوں کو دیکھ کر اُنھیں خوشی اور فخر محسوس ہوا۔

صدر نے، جنھوں نے ہفتے کے دِن اپنی اکاونویں سالگرہ منائی، کہا کہ کھیلوں کےمقابلوں میں مرد اور خواتین کی طرف سے کی گئی سخت محنت اور پیش کردہ تخلیقی صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے۔
XS
SM
MD
LG