رسائی کے لنکس

بھارت: کرپشن کے خلاف احتجاج پر یوگا گرو گرفتار


یوگا گرو بابا رام کی گرفتاری
یوگا گرو بابا رام کی گرفتاری

بابا رام دیو کا انسدادِ بدعنوانی کی مہم چلانے والے معروف سماجی رضاکار انا ہزارے کی تحریک سے معمولی سا تعلق ہے۔

بھارت میں پولیس نے بدعنوانی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پارلیمان کی جانب جانے کی کوشش کرنے والے ایک مشہور یوگا گرو کو حراست میں لے لیا ہے۔

پیر کو جب مظاہرے کے دوران میں پولیس نے بابا رام دیو نامی معروف یوگا گرو کو حراست میں لیا تو انہوں نے کانگریس کی سربراہی میں قائم حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

تاہم انہوں نے اس موقع پر کوئی مزاحمت نہیں کی اور پولیس کو گرفتاری پیش کردی۔

بابا رام دیو نے جمعرات کو اپنے احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت بدعنوانی اور سرکاری اداروں میں رشوت کے خاتمے کےلیے مزید سرگرمی دکھائے اور بھارتیوں کی جانب سے بیرونِ ملک بینکوں میں جمع کرائی گئی غیر قانونی رقوم کی واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

یوگا گرو بابا رام
یوگا گرو بابا رام

بابا رام دیو نے اس سے قبل جون میں بھی انسدادِ بدعنوانی کے لیے بھوک ہڑتال کی تھی لیکن ماضی کے برعکس اس بار ان کے احتجاج کو سرکاری حلقوں نے کوئی خاص اہمیت نہیں دی ہے۔

بابا رام دیو کا انسدادِ بدعنوانی کی مہم چلانے والے معروف سماجی رضاکار انا ہزارے کی تحریک سے واجبی سا تعلق ہے۔ انا ہزارے نے بھی رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی حکومت کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت قانون بنانے پر مجبور کرنے کی غرض سے چھ روزہ بھوک ہڑتال کی تھی۔

بعد ازاں انا نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے سیاسی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG