رسائی کے لنکس

بھارتی سماجی راہنما نے کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال ختم کردی


بھارتی سماجی راہنما نے کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال ختم کردی
بھارتی سماجی راہنما نے کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال ختم کردی

ہزرے کا کہناہے کہ کرپشن کے خلاف ان کی مہم، مہاتما گاندھی کے بعد بھارت کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی دوسری جنگ ہے۔

ایک 72 سالہ بھارتی سماجی کارکن نے ہفتے کے روز حکومت کے اس وعدے کے بعد اپنی پانچ روزہ بھوک ہڑتال ختم کردی کہ وہ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے سخت قانون سازی کرے گی۔

بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد انوہ ہزرے کے حامیوں نے نئی دہلی کے قدیم شہر میں کامیابی کا جشن منایا۔

ہزرے نے اپنی تادم مرگ بھوک ہڑتال بھارتی حکومت کی جانب سےرشوت ستانی کی روک تھام سے متعلق ایک برسوں پرانا قانون منظورکرانے میں ناکامی کے بعد دل برداشتہ ہوکر منگل کے روز شروع کی تھی ۔

بھوک ہڑتال بھارت کو برطانیہ سے آزادی دلانے والے عدم تشدد کے حامی بھارتی راہنما مہاتما گاندھی کا ایک کامیاب حربہ تھا۔ ہزرے کا کہناہے کہ کرپشن کے خلاف ان کی مہم، مہاتما گاندھی کے بعد بھارت کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی دوسری جنگ ہے۔

حکومت نے باقاعدہ طورپر یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرے گی جس کے سربراہ بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھرجی ہوں گے۔ یہ کمیٹی رشوت ستانی کے خلاف سخت قانونی سازی کے لیے کام کرے گی۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ وہ 30 جون سے شروع ہونے والے اگلے پارلیمانی سیشن کے دوران قانون سازی کا یہ مسودہ پیش کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت سے کرپشن کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔

XS
SM
MD
LG