رسائی کے لنکس

زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں، وفاقی وزیر


وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو
وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو

پسند کی شادی کرنا سماجی مسئلہ ہے سیاسی نہیں تاہم اسے سیاسی بنایا جارہا ہے۔

ہندو برادری کی بھارت کی جانب نقل مکانی روکنے کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کے سربراہ اوروفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کسی کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اقلیتوں کے تحفظ کیلئے موثر قانو ن سازی کی جارہی ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہندوبرادری کی پاکستان چھوڑکربھارت منتقلی کی خبریں پاکستان کے امیج کوبین الاقومی سطح پرخراب کرنیکی سازش ہے۔ پسند کی شادی کرنا سماجی مسئلہ ہے سیاسی نہیں تاہم اسے سیاسی بنایا جارہا ہے۔ یہ معاملہ ہر برادری میں ہوتا ہے ، اسے سیاسی رنگ دیکر ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

وفاقی وزیر کے مطابق ان کی ہندو پنچایت کے ساتھ جو ملاقاتیں ہوئی ہیں ان میں افسران کے ناروا سلوک کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس چیز کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ کوئی بھی افسر تعصب کا مظاہرہ نہ کرے۔ ہندوبرادی کی تکالیف دورکرنے کیلئے بنیادی قانون سازی کی ضرورت ہوگی اورحکومت وہ قانون سازی کررہی ہے۔
XS
SM
MD
LG