رسائی کے لنکس

یمن: القاعدہ کا مہلک حملہ، 14 اہلکار ہلاک


انٹیلی جنس ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نےہفتے کے روز دونوں اطراف سے عمارت پر حملہ کیا جس میں راکٹ کی مدد سے گولے داغے گئے اور آٹومیٹک ہتھیار استعمال ہوئے

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں نے ملک کےجنوبی شہر عدن میں واقع انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14یمنی فوجی اور سکیورٹی اہل کار ہلاک ہوئے۔

انٹیلی جنس ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نےہفتے کے روزدونوں اطراف سے عمارت پر حملہ کیا جس میں راکٹ کی مددسے گولے داغے گئے اور آٹومیٹک ہتھیار استعمال ہوئے۔

واقعے میں کم از کم سات فوجی زخمی ہوئے جب کہ
عسکریت پسند بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے۔

یمن میں قائم القاعدہ کا نیٹ ورک، جسے جزیرہ نما عرب کا القاعدہ کہا جاتا ہے، جنوبی یمن میں کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ مشتبہ دہشت گرد وں نے یمنی حکام کوقتل کرنے کے لیے خود کش بمباری کا ایک سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

اسی نیٹ ورک پر ہی امریکی مفادات پر حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس میں 2010ء میں امریکہ جانے والےطیاروں کے کارگو میں پرنٹر اور اِنک کارٹرجز میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر بھیجنے کی ناکام کوشش شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG