رسائی کے لنکس

ایمپائر اسٹیٹ عمارت کے سامنے شوٹنگ کا واقعہ، دو ہلاک


پولیس نے فائرنگ سے حملہ آور سمیت دو فراد کے ہلاک اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

امریکا کے شہر نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

مقامی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، شہر کے مرکزی علاقے مین
ہٹن میں واقع ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے قریب 34 اسٹریٹ پر نامعلوم شخص نےاندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

امریکی وقت کے مطابق، صبح 9 سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر
فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی و امدادی ادارےجائے
وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے فائرنگ سے حملہ آور سمیت دو
افراد کے ہلاک اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ابتدائی طور پر واقعہ
دہشتگردی کی کڑی دکھائی دیا، تاہم سرکاری حکام نے تصدیق کی کہ حملہ آور بلڈنگ میں موجود ایک دکان پر ملازمت کرتا تھا اور واقعہ کا تعلق کسی دہشت گردی کی کارروائی سے نہیں ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق، اکاون برس کے دورس کینڈی کو پولیس نے جوابی رائرنگ کے نتیجے میں ہلاک کیا۔

واضح رہے کہ 102منزلہ اور 1250 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نیویارک کے مرکزی علاقے
مین ہٹن میں واقع ہے، جس میں نامور کمپنیوں کے دفاتر ہیں اور ملکی و غیر ملکی سیاح اس عمارت کی سیر کیلئے آتے ہیں۔


جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد ربیکا فوکس کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ نمبر 34کے قریب فائرنگ کی آواز سنائی دی اور قریب ہی
فوٹ پاتھ پر ایک نوجوان کی لاش پڑی تھی جس کے قریب ایک خاتون موجود تھیں اور کچھ ہی لمحہ میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی تھی۔

بائیس سالہ
نوجوان ہسام سیزا کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے نوجوان کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا، جبکہ دوسری جانب فوٹ پاتھ پر حملہ آور کی گولیوں کا نشانہ بننے والے شخص کو جائے وقوعہ سے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایسا ہی واقعہ سنہ1997میں بھی ایمپائر بلڈنگ کے قریب پیش آیا تھا، جس میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG