رسائی کے لنکس

خوفناک مناظر کی فلم ”راز تھری“ کی 7 ستمبر کو ریلز


وکرم بھٹ ، بپاشا باسو، مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ پر مشتمل ٹیم نے آج سے ٹھیک 10سال پہلے سن 2002ء میں ”راز “ فلم بنائی تھی ،”راز تھری“ اسی فلم کا سیکوئل ہے

سات ستمبر جمعے کو بالی وڈ کی تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔ ”چل پکچر بناتے ہیں“،” روایت“ اور وکرم بھٹ کے ڈائریکشن میں بنی فلم راز تھری“۔ تھری ڈی پروموز کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان میں سے تیسری فلم یعنی ”راز تھری“ باقی دونوں فلموں سے بازی لے جائے گی۔ یہ نہ صرف بڑے بینر کی فلم ہے بلکہ اس کی کاسٹ میں بھی بپاشا باسو اور عمران ہاشمی جیسے بڑے اور جانے پہچانے نام شامل ہیں․۔

وکرم بھٹ ، بپاشا باسو، مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ پر مشتمل ٹیم نے آج سے ٹھیک 10سال پہلے سن 2002ء میں ”راز “ فلم بنائی تھی ،”راز تھری“ اسی فلم کا سیکوئل ہے ۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ ہارر یعنی ڈراونے واقعات پر مبنی ہے۔

وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ سیکوئل ہونے کے باوجود دنوں الگ الگ فلمیں ہیں۔ راز “ ایک ایسے میاں بیوی کی شادی کا قصہ تھا جو ایک دوسرے سے لڑتے رہتے تھے جبکہ ”راز تھری“ فلمی دنیا میں رائج سیاست ، شہرت اور ایک دوسرے سے حسدرکھنے والوں کی کہانی ہے۔ اس کا میوزک پہلی فلم سے بہتر ہے ۔ یہ زیادہ ہارر مووی ہے ۔ اس میں ڈرامے کے ساتھ ساتھ کچھ درپردہ تعلقات“ کا بھی ذکر ہے۔

ادھر فلم کی ہیروئن بپاشا باسو کا کہنا ہے ”میں نے اب تک جتنے بھی رول کئے ہیں ، یہ ان میں سب سے چیلنجنگ رول ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس سے بہتر اور منفرد رول مجھے دوبارہ مل سکے۔

راز تھری “سے جڑی باتوں کے بعد اب پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں پر نظر ڈالیں تو ان کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی فلم ”جوکر“ باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی ہے۔ حالانکہ پچھلے ہفتے اس کے مقابلے میں کوئی بھی بڑی یا قابل ذکر فلم نہیں تھی لیکن اس کے باوجود فلم ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

فرم سڈنی وود لو“،” جل پری“ اور” آئی ایم 24“ بھی پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں کے نام ہیں لیکن یہ سب کی سب فلمیں فلاپ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ جس فلم نے کچھ اچھا بزنس کیا وہ ہے فرح خان اور بومن ایرانی کی فلم ”شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی“۔ فلم اب تک 16کروڑ رروپے کا بزنس کرچکی ہے۔
XS
SM
MD
LG