امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا اِس سال خشک سالی کا شکار ہے۔ ریاست کی کئی ایک میونسپلٹیز نے پہلے ہی پانی کی رسد پر نئے ضابطے لاگو کردیے ہیں۔
جِم کینٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ساؤتھ ڈکوٹا سانولےاور زرد رنگ والے پہاڑوں کے باعث شہرت رکھتا ہے،جب کہ تمام سمتوں میں میلوں تک کے رقبے میں پائن رِج رزرویشن کے گِرد زرعی زمینیں پھیلی ہوئی ہیں۔
لیکن، اس بار یہ زمینیں سر سبز نہیں ہیں، کیونکہ زیادہ تر ملک کی طرح اس سال یہ قلت باراں کا شکار ہیں۔
تاہم، ایسے میں ڈکوٹا میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جس نے ماضی میں بھانپ لیا تھا کہ کبھی ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب خشک سالی کا دور دورہ ہوگا، اور اُس نے تب سے اضافی پانی کو جمع کرنے کا سودمند طریقہ تلاش کر لیا تھا۔
وائٹ پلم رینچ کے علاقے میں اتوار کا ایک خوشگوار دِن تھا جب ڈکوٹا کے کچھ نوجوان مرد و خواتین مکان کی چھت کے ساتھ تالاب کے پائپ کو جوڑنے کا کام کر رہے تھے۔
اُن میں سے ایک جان روز تھے جنھیںWaves for Water کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اُن کے بقول، یہ ایک غیر منافعہ بخش تنظیم ہے جس کی اغراض و مقاصد میں دنیا کے مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی رسد کو محفوظ بنانا اور رسد پہنچانا شامل ہے۔
جان روز نے بتایا کہ اُن کی تنظیم 13ممالک میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جِن میں پاکستان سمیت بھارت، افغانستان، انڈونیشا، برازیل اور نکاراگوا شامل ہیں۔
اور یہ فہرست بہت طویل ہے۔
وہ ایک سابق Surfer ہیں جنھوں نے 13برسوں تک دنیا کی سیر کی اور اُنھیں ادراک ہے کہ کئی ایک ملکوں میں صاف پانی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
اُنھوں نے 2009ء میں Waves for Water نامی تنظیم کا آغاز کیا۔
اُن کی کمپنی وائٹ پلم کے رہائشی علاقے میں واقع ہے جس کا کام نشیبی خطوں میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام وضع کرنا ہے جو کسی خاندان کے لیے صاف پانی حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بنے۔
اُن کے علاقے میں یورینیئم کی کانوں کے باعث کئی سالوں سے پائن رِج کے کنووں کا پانی آلودہ ہو چکا ہے۔
روز کہتے ہیں کہ، ہماری تنظیم دنیا بھر کے ملکوں میں کئی مقامات پر پانی کو فلٹر کرنے کا کام کرتی ہے۔
اُن کے والد، جیک روز، بارش سے اکٹھا ہونے والے پانی کو محفوظ بنانے کے کام میں شہرت رکھتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ فلٹر کا نظام آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔
جس چیز کی ضرورت پڑتی ہے وہ ہے ایک چھت، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے پائپ، ایک ٹینک اور پائپ۔ اِس انتظام سے اکٹھا کیے جانے والے پانی کو خشک سالی کے آڑے وقت استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ اگر 2.5سینٹی میٹر بارش ہوتی ہے تو اِس سے اتنا پانی جمع کیا جاسکتا ہے جس سے 2000لٹر صاف پانی حاصل ہو سکے۔
رینچ کے مالک ، ڈیب پلوم کا کہنا ہے کہ یہ نظام اپنانا ’مرضی نہیں ضرورت ہے‘۔
وہ کہتے ہیں کہ عام حالات میں ہم پانی کا مجرمانہ طور پر غیر ضروری استعمال کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہم پانی کو ضائع کرتے ہیں۔ اور پھر امریکہ میں ہم انتہائی غلط کام یہ کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں میں آنے والے صاف پانی کا چوتھائی حصہ تو ہم صرف ٹائلیٹس کے فلش پر استعمال کر دیتے ہیں۔
اُن کی پوتی، بروکلین ڈنر میں استعمال ہونے والی پلیٹوں کو کنویں کے پانی سے دھو رہی ہیں۔ پلوم کہتے ہیں کہ کسی بھی ذریعے سے حاصل شدہ پینے کا صاف پانی ایک ایسی دولت ہے جسے کسی طور ضائع کرنے کی عیاشی کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔