رسائی کے لنکس

بھارت: کارٹونسٹ کی گرفتاری پر احتجاج


پولیس کارٹونسٹ اسیم تریودی کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے۔
پولیس کارٹونسٹ اسیم تریودی کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے۔

اپنی گرفتاری کے بعد تریودی کا کہناتھا کہ سچائی کا اظہار غداری ہے تو بے شک میں غدار ہوں۔

بھارت میں سیاسی بدعنوانی کے خلاف مزاحیہ کارٹون بنانے والے کارٹونسٹ کی پر ملک بھر کے مختلف حلقوں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے اظہار کی آزادی پر ایک حملہ قرار دیا جارہاہے۔

سیاسی کارٹونسٹ اسیم تریودی کی رہائی کے لیے ممبئی میں مظاہر ے کیے گئے۔

25 سالہ کارٹونسٹ کو ہفتے کے روز ایک وکیل کی شکایت پر گرفتار کیا گیاتھا، جس کا کہناتھا کہ وہ سیاسی کرپشن اور بھارتی آئین کے خلاف بہت سے کارٹون اور خاکے بناکر مبینہ طور پر تصحیک کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اپنے ایک کارٹون میں اس نے پارلیمنٹ کو ایک ٹائلٹ کموڈ کی طرح ظاہر کیا تھا۔ جب کہ ایک اور کاٹون میں ایک شیریہ کہہ رہاتھا کہ رشوت ستانی باقی رہے گی۔

تریودی حکومت او رسیاست دانوں کی کرپشن کے خلاف چلنے والی تحریک میں بھی شامل رہے ہیں۔

مظاہرین نے تریودی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

کارٹونسٹ اسیم تریودی
کارٹونسٹ اسیم تریودی

تری ویودی نے اپنے خلاف سرکشی کے الزامات واپس لیے جانے تک اپنی ضمانت کی درخواست دینے سے انکار کردیا ہے۔ اپنی گرفتاری کے بعد تریودی کا کہناتھا کہ سچائی کا اظہار غداری ہے تو بے شک میں غدار ہوں۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کا مقصد قومی علامتی کی تضحیک کرنا نہیں ہے بلکہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کس طرح سیاست انہیں استعمال کرکے قوم کی تصحیک کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات امبیکا سونی کا کہناہے کہ کارٹون بنانا جرم نہیں ہے لیکن ذاتی ضابطہ کار بھی اہمیت رکھتا ہے۔

تریودی کی گرفتاری سے ملک بھر میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ سیاست دانوں میں برداشت کا عنصر مفقود ہوتا جارہاہے جب کہ حکومت تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ کھو رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG