رسائی کے لنکس

نائین الیون کی برسی پر وہائٹ ہاؤس میں تعزیتی تقریب


صدر براک اوباما اور مشیل اوباما وہائٹ ہاؤس میں منقعدہ گیارہ ستمبر کی تعزیتی تقریب میں
صدر براک اوباما اور مشیل اوباما وہائٹ ہاؤس میں منقعدہ گیارہ ستمبر کی تعزیتی تقریب میں

صدر اوباما اور ان کی اہلیہ قومی قبرستان کے اس حصے میں گئے جہاں افغانستان اور عراق کی جنگ میں ہلاک ہونے والے دفن ہیں۔

میں گیارہ ستمبر کے حملوں کی گیارہویں برسی کے موقع پر ایک تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔
میرین کلر گارڈنے اس موقع پر بگل پر ماتمی دھن بجائی۔

اس کے بعد صدر براک اوباما اور مشیل اوباما، قریب واقع محکمہ دفاع کی عمارت میں گئے جہاں 2001ء میں دہشت گردوں نے ایک مسافربردار طیارہ ٹکرا کر تباہ کیا تھا۔

پینٹاگان میموریل پر وزیر دفاع لیون پیناٹا نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یہ یادگار ان 184 افراد کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے جو اس حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

صدر اوباما نے کہاہے کہ اپنی جانیں قربانکرنے والے افراد کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے اکٹھے ہوکر اس تنظیم پر کاری ضرب لگائی جس نے ہمارے ملک میں تباہی مچائی تھی۔ القاعدہ کی باقیات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اسامہ بن لادن اب دوبارہ کبھی ہمارے لیے خطرہ نہیں بن سکتا۔ ہمارا ملک پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

وزیر دفاع پیناٹا نے کہاکہ گیارہ ستمبر کے حملوں نے امریکہ کو متحد ہونے کے لیے ایک نیا جذبہ دیا۔

ان کا کہناتھا کہ نائین الیون کے سانحے اور دکھ نے ہم میں متحد ہونے کا نیا جذبہ اور یہ عزم پیدا کیا کہ اب ایسے کسی واقعہ کو ہم دوبارہ کبھی دوہرانے نہیں دیں گے۔ اس سے ہمارے اس عزم مصمم کو مہمیز ملی ہے جس کا مقصداپنی طرز زندگی کو بچانخے اور جوابی حملے کی صلاحیت کو تازہ کرنا ہے۔

ماضی کی طرح اس بار بھی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ قومی قبرستان کے اس حصے میں گئے جہاں افغانستان اور عراق کی جنگ میں ہلاک ہونے والے دفن ہیں۔

صدر زخمی فوجیوں کی عیادت کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹربھی گئے۔
XS
SM
MD
LG