رسائی کے لنکس

لتا منگیشکر 50 ہزار سےزیادہ گانے گاچکی ہیں


لتا منگیشکر-3
لتا منگیشکر-3

لتا کے نزدیک ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ان کے گیتوں کو پسند کرنے والوں کی چاہت ہے

28 ستمبر سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی سالگرہ کا دن ہے۔ وہ اب تک ۔تیس ہزار سے زائد گیت گا چکی ہیں۔

لتامنگیشکر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929 میں پیدا ہوئی تھیں ۔بھارتی فلم صنعت میں دیدی کے نام سے پہچانی جانے والی لتا منگیشکر نے اپنے کیریئر میں مختلف زبانوں میں پچاس ہزار سے ز ائد گانے گائے ہیں۔ ان میں 1974 سے 1991 تک سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے پر ان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیاجاچکاہے۔

وہ محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کمار سمیت اپنے دور کے تمام کامیاب گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں۔

لتا منگیشکر کو ان کی گائیکی کی بدولت متعدد بڑے اعزازات سے بھی نوازا جاچکاہے۔ لیکن ان کا کہناہے کہ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ان کے گیتوں کو پسند کرنے والوں کی چاہت ہے۔
ان کی پہلی ہندی فلم آپ کی سیوا میں تھی۔

لتا نے 1942 میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازیں بھارتی فلم انڈسٹری پر چھا گئیں۔

مزید تفصیلات اس آڈیو میں
لتا منگیشکر کی سالگرہ پر خصوصی پروگرام
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:20 0:00
XS
SM
MD
LG