رسائی کے لنکس

logo-print

ایران نے وائس آف امریکہ کی فارسی نشریات جام کردیں


وائس آف امریکہ کا سیٹلاٹس نظام

نشریات کو ایک ایسے موقع پر جام کی گئیں جب اس ہفتے ریال کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کے خلاف ایران کی سڑکوں پر مظاہرے ہوئے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں

وائس آف امریکہ کی بیرونی نشریات کے بورڈ اور امریکی نشریات سپانسر کرنے والے دیگر اداروں نے ایران کی حکومت کی جانب سے سیٹلائٹ کے ذریعے فارسی زبان کی بین الاقوامی نشریات کو جام کرنے کے تازہ ترین واقعہ کو ایک شرم ناک حرکت کا نام دیتے ہوئے اسے تسلیم شدہ بین الاقوامی معاہدوں کی ایک دانستہ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اس ہفتے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ نشریات جام کرنے کے نتیجے میں وائس آف امریکہ کے فارسی نیٹ ورک ریڈیو فردا اور ریڈیو فری یورپ کی فارسی سروس میں خلل پڑا۔

اس کے علاوہ بی بی سی کی فارسی سروس کی نشریات بھی متاثر ہوئیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ نشریات کو ایک ایسے موقع پر جام کیا گیا جب اس ہفتے ڈالر کے مقابلے میں ریال کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کے خلاف ایران کی سڑکوں پر مظاہرے ہوئے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

دیدہ دانستہ نشریات سنگنلز میں رکاوٹیں ڈالنے کے عمل کو عموماً جامنگ کا نام دیاجاتا ہے۔ بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشنز یونین کے قوانین کے تحت یہ عمل ممنوع ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے نشریات جام کرنے کے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG