رسائی کے لنکس

فلپائن: باغی مسلمانوں کے ساتھ امن معاہدہ


فلپائن، مسلم باغی عکسریت پسند
فلپائن، مسلم باغی عکسریت پسند

اس معاہدے میں اختیارات ، محصولات اور جنوبی سرحد کے معاملات طے کیے گئے ہیں جس سے بانگ سامورو کے نام سے ایک نیا مسلم خودمختار علاقہ وجود میں آجائے گا۔

فلپائن کی حکومت نے کہاہے کہ وہ ملک کے جنوبی حصے میں سرگرم مسلمان باغیوں کے ساتھ ایک ابتدائی امن معاہدے تک پہنچ گئی ہے جس کا مقصد کئی عشروں سے جاری اس شورش کو ختم کرنا ہے جواب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ زندگیاں نگل چکی ہے۔

صدر بنیگنو اکینو نے اتوار کے روز قومی ٹیلی ویژن کے ایک نشریے میں اعلان کیا کہ مورواسلامک لبریشن فرنٹ یا ایم آئی ایل ایف کے ساتھ امن معاہدے پر آئندہ چند دنوں میں دارالحکومت منیلا میں دستخط ہوجائیں گے۔

عہدےد اروں کا کہناہے کہ اس معاہدے میں اختیارات ، محصولات اور جنوبی سرحد کے معاملات طے کیے گئے ہیں جس سے بانگ سامورو کے نام سے ایک نیا مسلم خودمختار علاقہ وجود میں آجائے گا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پچھلے ہفتے ایم آئی ایل ایف باغیوں کے ساتھ مذاکرات کے تحت ایک 15 رکنی عبوری کمشن قائم کیا جائے گا جو2015 ء تک نئی ریاست کے لیے قوانین کا مسودہ تیار کرے گا۔

گذشتہ چارعشروں سے جاری خون ریز جنگوں کے نتیجے میں فلپائن کے جنوبی حصے کی ترقیاتی سرگرمیاں تعطل میں پڑی ہوئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG