رسائی کے لنکس

ترکی: شام کو سخت جوابی کارروائی دھمکی


استنبول میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے شام کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے انسانیت اور پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچ رہاہے۔

ترک مسلح افواج کے سربراہ نے کہاہے کہ اگر شام کی جانب سے ہماری سرحد کے اندر گولہ باری جاری رہی تو ہم اس کا زیادہ قوت سے جواب دیں گے۔

جنرل نکڈیٹ اوزیل نے یہ دھمکی ترک سرحد پر واقع قصبے اکاکیل کے اپنے دورے کے دوران دی، جہاں گذشتہ ہفتے سرحد پار سے آکر گرنے والے ایک مارٹر گولے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی گذشتہ چھ روز سے شام میں مسلسل جوابی گولہ باری کررہاہے۔

استنبول میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے شام کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے انسانیت اور پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچ رہاہے۔

مسٹر ا ردوان نے کہا کہ اس وقت ان کے ملک میں شام کے پناہ گزینوں کی تعداد 99 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور انہیں شام کی حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری تشدد کے نتیجے میں مزید پناہ گزینوں کے سرحدعبور کرنے کی توقع ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق امریکی عہدے داروں نے کہاہے کہ امریکی فوج نے اردن میں شام کے پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوتی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ کی مدد کے لیے 150 ماہرین بھیجے ہیں۔ ٹیم دوسرے امکانی پہلوؤں پر بھی کام کرے گی جن میں تنازع کے خاتمے اور کیمیائی ہتھیاروں پر شام کے کمزور پڑتے ہوئے کنٹرول کے امور بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG