رسائی کے لنکس

مصر: صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ


تحریر چوک کے مظاہرے کے دوران تصادم
تحریر چوک کے مظاہرے کے دوران تصادم

گزشتہ برس حکومت مخالف تحریک کے دوران سابق صدر حسنی مبارک کے ان حامیوں کی رہائی کا فیصلہ پراسیکیوٹر کی برطرفی کا سبب بنا۔

مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کے حامی اور مخالفین جمعے کو دارالحکومت قاہرہ کے معروف 'تحریر چوک' پر باہم دست و گریباں ہوگئے۔

محمد مرسی کی جماعت 'اخوان المسلمون' اور مصر کی سیکولر جماعتوں کے ایک اتحاد نے جمعے کو تحریر اسکوائر پر ایک ہی وقت میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا جس میں شریک افراد نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔

مصر کی وزارتِ صحت نے تصادم میں کم از کم 12 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس تصادم سے ایک روز قبل صدر مرسی نے اپنی حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

مصر کی ایک عدالت کی جانب سے گزشتہ برس حکومت مخالف تحریک کے دوران سابق صدر حسنی مبارک کے ان حامیوں کی رہائی کا فیصلہ پراسیکیوٹر کی برطرفی کا سبب بنا۔

شہری آزادیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم 'فریڈم ہاؤ س' کی مصری شاخ کی سربراہ نینسی اوکیل کے مطابق عدالت کے اس فیصلے پر صدر مرسی یقینی طور پر برہم ہیں لیکن ان کے بقول اس برہمی کے باوجود صدر پراسیکیوٹر جنرل کو برطرف نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں اس کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔
XS
SM
MD
LG