رسائی کے لنکس

نئے سال میں عالمی معیشت غیر متوازن رہنے کی پیش گوئی


سیکرٹری جنرل اوای سی ڈی اینجل گوریا
سیکرٹری جنرل اوای سی ڈی اینجل گوریا

او ای سی ڈی کے سیکرٹری جنرل نے کہاہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں علاقائی معیشت کا مستقبل یکساں نہیں ہوگا۔

عالمی معیشت کی صورت حال پر ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو برسوں کے دوران ترقی کی رفتار غیر متوازن ہوگی اور اس میں غیر یقینی کا پہلو نمایاں ہوگا۔

پیرس میں قائم دنیا کی 34 سب سے بڑی معیشتوں کی تنظیم’ اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولمپنٹ ‘ یعنی اوای سی ڈی نے منگل کو اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2013 میں عالمی معیشت میں افزائش کی شرح تین اعشاریہ چار فی صد کے لگ بھگ رہنے کی توقع ہے

موجودہ سال میں عالمی معیشت میں اضافے کی رفتار دو اعشاریہ نو فی صد کے قریب ہے ۔

اس سےقبل اوای سی ڈی نے 2013 کے لیے چاراعشاریہ دو فی صد معاشی شرح افزائش کی پیش گوئی کی تھی۔

او ای سی ڈی کے سیکرٹری جنرل اینجل گوریا نے کہاہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں علاقائی معیشت کا مستقبل یکساں نہیں ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ یورو زون میں جاری حکومتی قرضوں کا بحران عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں سرکاری اخراجات اور ٹیکس پالیسیوں پر جاری تنازع کا تصفیہ نہ ہونے سےعالمی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما اور کانگریس کے کلیدی راہنما ان دنوں یہ کوشش کررہے ہیں کہ سال کے اختتام سے پہلے ہی طویل عرصے سے جاری مالیاتی تنازع کا حل ڈھونڈ لیاجائے۔
XS
SM
MD
LG