رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ مؤخر


سیول میں لوگ شمالی کوریا کی میزآئل لانچنگ پر ایک ٹی وی پروگرام دیکھ رہے ہیں
سیول میں لوگ شمالی کوریا کی میزآئل لانچنگ پر ایک ٹی وی پروگرام دیکھ رہے ہیں

پیر کے روز شمالی کوریا نے راکٹ لانچنگ کے اپنے پروگرام میں ایک ہفتے کا اضافہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ اب وہ اپنا راکٹ 29 دسمبر کو زمین کے مدار میں بھیجے گا۔

بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنا دور مار میزائل لانچنگ پیڈ سے ہٹا دیا ہے۔ ایک روز پہلے اس نے یہ اعلان کیا تھا کہ تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث راکٹ کے تجربے میں ایک ہفتے کی تاخیر ہوجائے گی۔

جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یون ہاپ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے ایسا لگتا ہے کہ تکنیکی عملے نے تین منزلہ راکٹ کے حصے الگ کرنے کے بعد اسے ایک قریبی عمارت میں پہنچا دیا ہے۔

نامعلوم ذرائع کا کہناہے کہ شمالی کوریا نے راکٹ میں تکینکی خرابیوں کے انکشاف کے بعد اسے لانچنگ پیڈ سے ہٹا دیا ہے۔

شمالی کوریا کے دور مار میزائل تجربے کے اعلان پر شدید بین الاقوامی ردعمل کے باوجود پیانگ یانگ نے راکٹ لانچنگ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس کا کہناہے کہ سردموسم کی طوالت اور تکنیکی خرابیاں تجربے میں تاخیر کا سبب بنی ہیں۔

پیر کے روز شمالی کوریا نے راکٹ لانچنگ کے اپنے پروگرام میں ایک ہفتے کا اضافہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ اب وہ اپنا راکٹ 29 دسمبر کو زمین کے مدار میں بھیجے گا۔

اعلان میں کہا گیاتھا کہ تین مرحلوں کے راکٹ کے پہلے حصےکے انجن میں بعض تکنیکی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جسے دور کیا جارہاہے۔

اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ راکٹ تجربہ 10 اور 22 دسمبر کے درمیان کیا جائے گا، جس کا مقصد زمین کے مدار میں ایک سیٹلائٹ پہنچانا ہے۔

شمالی کوریا اپنا راکٹ تجربہ ایسے دنوں میں کررہاہے جب ان کے سابق راہنما کم جانگ ال کی پہلی برسی بھی ہوگی۔
XS
SM
MD
LG