رسائی کے لنکس

عید میلادالنبی: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان


قیدی
قیدی

تاہم، ملک دشمن سرگرمیوں، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر اس اعلان کا اطلاق نہیں ہوگا: سرکاری اعلان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر عید میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کر نے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوٴں میں کمی کردی ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عید میلادالنبی کے موقع پر صدرمملکت سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی سفارش کی تھی۔

تاہم، ملک دشمن سرگرمیوں، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر اِس اعلان کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وہ خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے، اور ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے، ان قیدیوں کی باقی سزا مکمل طور پر معاف کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ،بچوں سمیت سزا میں قید خواتین قیدیوں کو ایک سال کی سزا کی رعایت دی گئی ہے، جبکہ18 سال سے کم عمر نابالغ قیدی بچے جو ایک تہائی سزا پوری کرچکے ہیں، ان کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG