رسائی کے لنکس

بھارت: گیس پائپ لائن میں دھماکے سے کم ازکم 14 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گیس کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار وندانا چانن کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارت کے جنوب میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور لگ بھگ 15 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جمعہ کو ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں ناگرام میں سرکاری گیس کمپنی انڈیا لمیٹڈ کی پائپ لائن میں دھماکے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی جس سے قریبی دیہات کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

گیس کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار وندانا چانن کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الوقت اس دھماکے کی وجہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

دھماکے کے بعد قریبی دیہاتوں سے لوگوں کو عارضی طور پر محفوظ مقام کی طرف منتقل کر دیا گیا تھا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پٹرولیم کے وزیر اور دیگر حکام کو " متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنانے" کے لیے کہا ہے۔

XS
SM
MD
LG