رسائی کے لنکس

ہر دم رواں ہے زندگی


ہر دم رواں ہے زندگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:54:46 0:00

مارے۔ آج کے پروگرام کے مہمان ۔ کاروان علم فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر اور چیف ایکزیکٹیو۔۔ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی ، امریکہ میں فاؤنڈیشن کے صدر شکور عالم اور پاکستان میں اس کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر خالد ارشاد صوفی۔ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی پاکستان کے ایک معروف صحافی ، دانشور ، ریفارمر اور کاروان علم فاؤنڈیشن کے بانی ۔۔۔۔۔۔۔ صرف اس ایک ادارے کے ہی بانی نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی ذات میں خود ایک ادارہ ہیں وہ ادارہ جس نےپاکستان کے پہلے ڈائجسٹ ، اردو ڈائجسٹ کی بنیاد رکھی۔ اس نیم سیاسی ، معاشرتی اور ثقافتی ڈائجسٹ سے پاکستان کی تین نسلوں نے فکری علمی اور سیاسی راہنمائی حاصل کی ہے۔ ہمارے دوسرے مہمان امریکہ میں کاروان علم فاؤنڈیشن کے صدر شکور عالم ۔۔ کی ز ندگی خود سفر کے نام سے عبارت ہے۔ پاکستان سے امریکہ تک کا سفر ، امریکہ کے شہر نیو یارک میں پی آئی اے کے ساتھ وابستگی اور پھر اپنی ایک ٹریول کمپنی کا قیام اور اپنے کاروباری سفر میں اتنی کامیابی کہ نیو یارک ٹائمز اور سٹی بنک کی جانب سے ممتاز کاروباری ایشین امیریکن ایوارڈ حاصل کرنے والے پچاس افراد میں ان کی شمولیت ہی نے زندگی کی شاہراہ پر ان کا سفر ختم نہیں کیا اور معاشی طورپر ایک کامیاب پاکستانی امریکی بننے کے بعد اب وہ اپنی پاکستانی امریکی کمیونٹی کو بھی کامیابیوں کے سفر پر گامزن کرنے اور انہیں امریکہ کی مین اسٹریم میں لانے کے لیے سر گرم ہیں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے دو پلیٹ فارم اداروں کے توسط سے۔آپ پاکستان لیگ آف امییریکہ کے سوشل ڈائریکٹر اور پاکستان لیگ آف یو ایس اے کے ڈائریکٹر ہیں پروگرام کے مہمان خالد ارشاد صوفی کاروان علم کے پریککٹیکل کرتا دھرتا اور پاکستان میں اس کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ، خالد ارشاد صوفی جو اردو ڈائجسٹ کے ڈپٹی ایڈیٹر ، اور کاروان علم فاؤنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹس کے بارے میں دو کتابوں کے مصنف ہیں

XS
SM
MD
LG