رسائی کے لنکس

ہر دم رواں ہے زندگی


ہر دم رواں ہے زندگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:54:49 0:00

ہمارے مہمان فلوریڈا اور ٹکساس میں قائم ایک نیشنل لیول کی تنظیم ، ایمرج یو ایس اےکے ایک فاؤنڈنگ رکن اور چئیر مین آفاق جناح درانی یا اے جی درانی جواپنی تنظیم کےذریعے امریکہ میں آباد پاکستانی ، جنوبی ایشیائی اور مسلم اور کمیونٹی کو امریکی مین اسٹریم میں لانے کےلیے کوشاں ہیں اس مثبت سوچ کے ساتھ کہ یہ کمیونٹیز سیاسی طور پر مضبوط ہو کرنہ صرف ا س ملک کی سیاسی زندگی کو نئی جہتوں سےہمکنار کر سکتی ہیں،جسےانہوں نےاپنا دوسرا وطن بنایا ہے بلکہ وہ امریکہ اور اپنے آبائی ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کےلیے ایک پل کا کام بھی کر سکتی ہیں ۔ ہمارے آج کےمہمان آفاق جناح درانی ، بنیادی طور پر ایک پٹرولیم انجنیر ہیں جو شیل آئل کمپنی میں34 سال تک انجنیرنگ اور سینیر مینیجمنٹ میں خدمات انجام دے چکےہیں ۔ لیکن وہ امریکی سیاسی شعبے میں بھی اپنی صلاحیتیں آزما رہے ہیں۔ 2012 میں وہ ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن Charlotte, نارتھ کیرو لائنا میں ٹکساس کی نمائندگی کےلیے نیشنل ڈیلیگیٹ منتخب ہوئے۔ اور ٹکساس کی اسٹیٹ ڈیمو کریٹک ایکزیکٹیو کمیٹی ، کے رکن یعنی اسٹیٹ کمیٹی مین ہیں چوتھی ٹرم کے لیے کام کر رہےہیں ۔ صدر ہیں ایشین امیریکن ڈیموکریٹس آف ٹکساس کے جب کہ 2008 میں وہ ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن کی پرمننٹ پلیٹ فارم اسٹینڈنگ کمیٹی کے بھی رکن منتخب ہوئے تھے۔ آفاق درانی اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ، کے جنرل سیکرٹری ہیں جو نارتھ امیریکہ کی سب سے بڑی لوکل مسلم کمیونٹی آرگنائزیشن ہے جو 19 مساجد اور اسلامی مراکز چلاتی ہے آفاق درانی اسلامک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکساس کے بورڈ کے فاٴنڈنگ رکن ہیں جو ہیوسٹن بھر میں چھ فل ٹائم ا سلامی اسکول چلاتا ہے کراچی یونیورسٹی سے جیولوجی میں بی ایس سی آنرز اور ایم ایس سی کی اور دونوںمیں ڈپارٹمنٹ میں ٹاپ کیا جب کہ اٹلی کے میلان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے پٹرولیم انجنیرنگ میں بیچلرز کیا ۔

XS
SM
MD
LG