رسائی کے لنکس

برطانیہ میں غذائی کچرے کی پہلی سپر مارکیٹ


خوارک کے ضایع کو روکنے کے لیے کام کرنے والی ایک خیراتی تنظیم رئیل جنک فوڈ پراجیکٹ نے اپنا پہلا گودام لیڈز شہر میں کھولا ہےجسے غذائی کچرے کی سپر مارکیٹ کےطور پر چلایا جارہا ہے۔

برطانیہ میں فوڈ ویسٹ (غذائی کچرے) کی پہلی سپر مارکیٹ کھل گئی ہے,جہاں ضرورت مند صارفین کے لیے اشیائے خوردونوش 'پے ایز یو فیل' یعنی ان کی مرضی کی قیمت پر دستیاب ہیں۔

یہ سپر مارکیٹ عام مارکیٹ کی طرح کھانے پینے کی اشیاء سے بھری پڑی ہے فرق صرف اتنا ہےکہ اسےمکمل طور پر سپر مارکیٹوں کی طرف سےکچرے میں پھینکی جانی والی اکھانے پینے کی چیزوں میں سے قابل استعمال اشیاء کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔

خوارک کے ضایع ہونے سے روکنے کے لیے کام کرنے والی ایک خیراتی تنظیم رئیل جنک فوڈ پراجیکٹ نے اپنا پہلا گودام لیڈز شہر میں کھولا ہےجسے غذائی کچرے کی سپر مارکیٹ کےطور پر چلایا جارہا ہے۔

برطانیہ بھر میں 'پے ایز یو فیل کیفے' کی کامیابی کے بعد یہ رئیل جنک فوڈ تنظیم کا یہ تازہ ترین منصوبہ ہے ۔ اس مارکیٹ کو 29 اگست سے کھولا گیا ہے۔

رئیل جنک فوڈ پراجیکٹ کے بانی اسمتھ ایڈم نے وی او اے کو بتایا کہ مارکیٹ کو اسی طرح بغیر نام کے چلایا جائےگا کیونکہ ہمارا مقصد کاروبار کرنا نہیں ہے۔ اس کے باوجود پچھلے دو دنوں میں یہاں پانچ سو سے زائد افراد نے شاپنگ کی ہے۔

ایڈم نے کہا کہ یہ فوڈ بنک نہیں ہے، ہم یہاں صرف ضرورت مندوں کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں جو ہمارے دروازے پر آتا ہے۔ یمارا مقصد غذائی کچرے سے متعلق لوگوں کا رویہ تبدیل کرنا ہے تاکہ خوراک ضیائع کرنے کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

رئیل جنک فوڈ پراجیکٹ کے بانی اسمتھ ایڈم
رئیل جنک فوڈ پراجیکٹ کے بانی اسمتھ ایڈم

​ان کا کہنا تھا کہ خوردہ فروش مارکیٹ اور تھوک فروش مارکیٹ ایسی خوراک کو کچرے میں پھینک دیتے ہیں،جن کی پیکجنگ میں خرابی ہوتی ہے یا پھر ان کے استعمال کی آخری تاریخ قریب آجاتی ہے لیکن، یہ کھانے کے قابل ہوتی ہیں، اگرچہ انہیں سپر مارکیٹ میں فروخت کے قابل نہیں سمجھا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا ہماری تنظیم کئی مقامی غیر منافع بخش تنظیموں ،سپر مارکیٹوں، کیٹرنگ کمپنیوں اور فوڈ بنک کے ساتھ ملکر کام کرتی ہے۔ اس کا عملہ رضا کاروں پر مشتعمل ہے جو اپنی خوشی سے بلا معاوضہ کام کرتے ہیں۔

جنک فوڈ ویب سائٹ کے مطابق تنظیم کی بنیاد 2013 میں رکھی گئی جس کے ملک بھر میں 120 سے زائد کیفے ہیں جہاں کھانے ان اشیاء سے تیار کئے جاتے ہیں جنھیں سپر مارکیٹ کچرا قرار دیتے ہوئے بھینک دیتی ہے۔ یہاں کھانے کا بل چندے یا پھر خدمات کی صورت میں ادا کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ تنظیم کی طرف سے ایک منصوبہ فیول فار اسکول بھی ملک بھر میں کامیابی سے چلایا جارہا ہے جو مقامی اسکولوں میں بریک فاسٹ کلب کو تازہ کھانے فراہم کرتا ہے۔

کیفے کی طرح سپر مارکیٹ میں بھی ادائیگی کے لیے وہی طریقہ رکھا گیا ہے یعنی جو آپ کو مناسب لگےجبکہ ادائیگی کے لیے ایک چندے کا باکس ہے۔

تنظیم اب ہر شہر میں جہاں کیفے موجود ہے وہاں اسی طرح کی سپر مارکیٹ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایڈم نے کہا کہ ہم کچھ ہی ہفتوں میں بریڈ فورڈ اور شیفلیڈ میں بھی غذائی کچرے کی مارکیٹ کھولنے جارہے ہیں۔

ایک خیراتی تنظیم ویسٹ اینڈ ریسورسسز ایکشن پلان کے مطابق برطانیہ میں خوردہ فروش مارکیٹ اور صارفین کی طرف سالانہ ضایع خوراک 400 ملین افراد کو کھانا کھلانے کے لیے کافی ہے۔

XS
SM
MD
LG