رسائی کے لنکس

میانمار: روہنگا مسلمانوں پر تشدد کے جرم میں پولیس اہلکاروں کی گرفتاریاں


میانمار میں کئی پولیس اہلکاروں کو پیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کی اس وقت ویڈیو بنائی گئی تھی جب وہ روہنگا کمیونٹی کو بری طرح سے مار پیٹ رہے تھے۔ راخین میں جہاں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں پولیس کی طرف سے ان زیادتیوں کی کئی ویڈیوز سامنے آئی تھیں، یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے ان شواہد کو تسلیم کیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ اس بارے میں اقدام کرے گی۔

یہ پولیس افسران نومبر میں کوتن کوک کے قریب ایک گاوں میں رہائشیوں سے اس حملے کے بارے میں تفتیش کر رہے تھے جو اکتوبر میں ایک باڈر پوسٹ پر کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 9 پولیس ہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی پولیس اہلکار دو دیہاتیوں پر بری طرح تشدد کر رہے ہیں جن میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے اور پولیس والے اس لڑکے کے سر پر مار رہے ہیں۔

میانمار کی حکمران جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایسے دیگر پولیس اہلکاروں کی نشاندھی کے لیے تحقیقات جاری ہیں جو تفتیشی کاروایوں کے دوران دیہاتیوں پر تشدد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG