رسائی کے لنکس

نیویارک: ریل گاڑی  پٹری سے اتر گئی، درجنوں زخمی


حادثے میں زخمی ہونے والے ایک مسافر کو لے جایا جا رہا ہے
حادثے میں زخمی ہونے والے ایک مسافر کو لے جایا جا رہا ہے

اہلکاروں کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں صبح رش کے وقت ایک مسافر ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

لانگ آیلینڈ ریل روڈ پر چلنے والی ریل گاڑی اس وقت پٹری سے اتر گئی جب وہ رکنے میں ناکام ہوئی اور ایک ابھرے ہوئے بلاک سے ٹکرا گئی جس کے باعث بعض مسافر گر کر زخمی ہو گئے۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ ریل گاڑی چلانے والے اہلکار کے ساتھ کیا ہوا ہم نہیں جانتے اور یقیناً اس بارے میں تحقیق کی جائے گی کہ کیا ہوا اور کیوں ریل گاڑی چلانے والے نے اسے نہیں روکا اس سے پہلے کے وہ ابھرے ہوئے بلاک سے ٹکراتی۔

زخمیوں میں سے گیارہ افراد کو اسپتال لے جایا گیا جبکہ دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

بدھ کو ہونے والا یہ حادثہ نیو یارک کے مسافر ریلوے نظام میں تین مہینوں میں ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ ستمبر میں نیو جرسی میں ہونے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 114 زخمی ہو ئے تھے۔

XS
SM
MD
LG