رسائی کے لنکس

پاکستانی فلم ’یلغار‘ 22 ممالک میں ریلیز ہو گی


’یلغار‘ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے مارڈھاڑ اور جنگ مناظر والی فلم ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کو کہانی کا موضوع بنایا گیا ہے جبکہ مہرالنساء۔۔کامیڈی کا رنگ لئے ہوئے ہے۔

پاکستان میں اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی خبریں آنے کے بعد ہفتے کی شام سے ہی کراچی کے سینما گھروں میں فلم بینوں کی دلچسپی دیکھی جانے لگی۔

اس عید پر دو بڑی فلموں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے ۔ ایک ہے’ یلغار‘ اور دوسری ہے’مہرالنساء وی لب یو‘

’یلغار‘ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے مارڈھاڑ اور جنگ مناظر والی فلم ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کو کہانی کا موضوع بنایا گیا ہے جبکہ مہرالنساء۔۔کامیڈی کا رنگ لئے ہوئے ہے۔

’یلغار ‘ کے حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ فلم بیک وقت 22 ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر ڈاکٹر حسن رانا کے مطابق ان ممالک میں پاکستان، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، ماریشس، تنزانیہ، ڈنمارک، فرانس، ناروے، سوئیڈن، اٹلی، عرب امارات، عمان، قطر، بحرین، کویت، آسٹریلیا، سنگاپور، ملیشیاء، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

فلم کا پہلا پریمئر شو اسلام آباد میں گذشتہ ہفتے ہو چکا ہے جبکہ نیویارک ‘ لاس اینجلس اور لندن میں اس کے خصوصی پریمیئر رواں ہفتے ہوں گے۔

فی الحال فلم کی کاسٹ پروموشن کے لئے غیر ملکی دوروں پر ہے۔

XS
SM
MD
LG