امریکا میں ان دنوں چھوٹے گھروں کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ یہ گھر چھوٹے ضرور ہیں مگر ان میں تمام ضروریات زندگی موجود ہوتی ہیں۔ لیکن ان کی مقبولیت کی ایک وجہ لوگوں کی ماحولیاتی خطرات سے آگہی بھی ہے۔ بہت سے امریکی اب اپنا طرز زندگی بدل رہے ہیں۔ تاکہ ماحول کو تحفظ فراہم ہو۔