رسائی کے لنکس

'جدہ ورلڈ فیسٹیول' میں جینٹ جیکسن کی پرفارمنس


جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں پاپ کنگ مائیکل جیکسن کی بہن اور گلوکارہ اسٹیج پر آئیں اور خوب رنگ جمایا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ورلڈ فیسٹیول کی رونقیں عروج پر ہیں. ہالی وڈ کی مشہور شخصیات جینٹ جیکسن، ففٹی سینٹ اور کرس براؤن اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

رپیرنکی مناج کو بھی اس فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر ان کے انسانی حقوق سے متعلق کچھ تحفظات تھے جس کی وجہ سے وہ جدہ ورلڈ فیسٹیول میں شریک نہیں ہوئے۔

جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں پاپ کنگ مائیکل جیکسن کی بہن اور گلوکارہ جینٹ جیکسن اسٹیج پر آئیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جینٹ کی پرفارمنس کے دوران لوگ والہانہ رقص اور بھرپور انجوائے کرتے رہے۔

امریکی ریپرفیوچر، ففٹی سینٹ اور گلوکار کرس براؤن نے بھی شاندار پرفارمنس پیش کی اور شائقین کی بھر پور داد سمیٹی۔

سعودی گلو کار دالیا اور امریکی ڈی جے اسٹیو اے اوکی نے بھی عوام کو خوب انٹرٹین کیا۔

سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی آنے والے 10 سال میں انٹرٹینمٹ سیکٹر میں 64 ارب ڈالرز کی سرکایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG