رسائی کے لنکس

اکتیس ممالک 6 کروڑ بیرل ریزرو تیل منڈیوں میں فراہم کریں گے


روس دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور دنیا بھر کے تیل میں سے 12 فیصد تیل روس نے نکالا جاتا ہے۔
روس دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور دنیا بھر کے تیل میں سے 12 فیصد تیل روس نے نکالا جاتا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے اکتیس رکن ممالک نے اعلان کیا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وہ 6 کروڑ بیرل تیل اپنے سٹریٹیجک ذخیروں سے منڈیوں میں فراہم کریں گے۔

امریکہ اور یورپ کے بڑے تیل کے خریدار ممالک نے ابھی تک روس کے خام تیل پر پابندیاں عائد نہیں کی ہیں، لیکن روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ منگل کے روز سے خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بڑھ چکی ہیں۔ تیل کی قیمت آخری بار 2014 میں 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھی تھی۔

روس دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور دنیا بھر کے تیل میں سے 12 فیصد تیل روس میں نکالا جاتا ہے۔ روس اپنا 60 فیصد تیل یورپ میں، 20 فیصد چین کو بیچتا ہے جب کہ امریکہ بھی روسی تیل کے خریداروں میں شامل ہے۔

گروپ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد تیل کی عالمی مارکیٹ کو مضبوط پیغام دینا ہے کہ مستقبل میں تیل کی رسد میں کمی دیکھنے میں نہیں آئے گی۔

آئی ای اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیتھ بیرول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ توانائی کی منڈیوں میں صورت حال بہت تشویشناک ہے اور اسے ہماری مکمل توجہ کی ضرورت ہے۔

نائیجیریا: غیر قانونی طور پر خام تیل نکالنے والوں کے خلاف کارروائی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:36 0:00

آئی ای اے کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے تیل میں سے آدھا امریکہ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

1974 میں عرب ممالک کی جانب سے تیل کی عارضی بندش کے بعد آئی ای اے کی جانب سے تیل کے سٹریٹجک ذخائر قائم کیے گئے تھے اور اس کے بعد چوتھی بار ان ذخیروں سے تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی کہ ذخائر سے تیل فراہم کرنے کی صورت میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہو گی یا نہیں۔

پچھلے برس نومبر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکہ نے 5 کروڑ بیرل خام تیل اپنے سٹریٹیجک ذرائع سے منڈی میں فراہم کیا تھا۔ اس اقدام کے بعد دوسرے ممالک نے بھی اپنے ذخائر سے تیل منڈی میں فراہم کیا تھا لیکن اس کا تیل کی قیمتوں پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑا تھا جو مسلسل بڑھتی ر ہیں۔ امریکہ میں پیٹرول کا ایک گیلن پچھلے برس سے 90 سینٹ مہنگا ہ ہو چکا ہے۔

اشیا کی مستقبل میں خرید و فروخت پر کام کرنے والی فرم، او اے این ڈی اے کے سینئیر مارکیٹ انالسٹ کریگ ارلم نے رائیٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو سے تیل کی فراہمی اہم ہے؛ لیکن ہم نے بچھلے برس نومبر میں دیکھا تھا کہ اس سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

(خبر کا کچھ مواد اے پی اور راؕیٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG