رسائی کے لنکس

چینی لڑاکا جیٹ کی بحیرہ جنوبی چین میں امریکی طیارے کے قریب پرواز


 ایک چینی جیٹ 16 لڑاکا طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے ، فوٹو اے پی ،26 مئی 2023
ایک چینی جیٹ 16 لڑاکا طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے ، فوٹو اے پی ،26 مئی 2023

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک چینی لڑاکا جیٹ نے گزشتہ ہفتے بحیرہ جنوبی چین میں، اس کے ایک نگرانی کرنے والے طیارے کے قریب پرواز کی جو علاقے میں گشت کے مشن پر تھا۔

امریکہ کی انڈو پیسفک کمان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے ایک J-16فائیٹر جیٹ نے امریکی RC-135 طیارے کے سامنے والے حصے کی طرف غیر ضروری جارحانہ انداز میں پرواز کی۔ جس کے سبب طیارے کے ہوا باز کو اس ہلچل اور تلاطم کے دوران پرواز کرنی پڑی جو چینی لڑاکا جیٹ نے پیدا کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نگرانی کرنے والا امریکی RC-135 طیارہ بحیرہ جنوبی چین کے اوپر بین الاقومی فضائی حدود میں بین الاقوامی قانون کے مطابق محفوظ اور معمول کے مشن پر تھا۔

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان بہت سےمعاملات پر کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس میں بحیرہ جنوبی چین میں چین کی جارحانہ توسیع اور خود مختار تائیوان پر اس کا بڑھتا ہوا فوجی اور سفارتی دباؤ شامل ہے، جسے وہ چین کا ایک الگ ہو جانے والا صوبہ تصور کرتا ہے۔

فضائی جاسوسی مشن کے ساتھ ساتھ، امریکہ نے بحری جہاز رانی کی آزادی کے تصور کے تحت بحیرہ جنوبی چین اور آبنائے تائیوان کے ذریعے اپنے بحری جنگی جہازوں کو بھی روانہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ دسمبر میں بھی پیش آچکا ہے

(اس رپورٹ کے لئے مواد اے پی،رائٹر زاور اے ایف پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG