رسائی کے لنکس

افغانستان: فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہری ہلاکتوں کے تازہ ترین واقعہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے مشرقی صوبے لوگر میں امریکی طیاروں نے طالبان کے ایک مشکوک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں ایک فوجی فضائی حملے میں عام شہریوں کی ممکنہ ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔

بدھ کے روز امریکی فوج نے کہا ہے کہ أفغانستان میں امریکی ایئر فورس صوبہ لوگر کے پل عالم علاقے میں شہریوں کی ممکنہ ہلاکتوں سے آگاہ ہے۔

شہری ہلاکتوں کے تازہ ترین واقعہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے مشرقی صوبے لوگر میں امریکی طیاروں نے طالبان کے ایک مشکوک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔

پل عالم کے رہنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس حملے میں 20 سے زیادہ عام لوگ بھی مارے گئے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

أفغان عہدے داروں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ کم ازکم 10 شہریوں کو علاج معالجے کے لیے کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG