رسائی کے لنکس

آذربائیجان کراٹے چیمپئین شپ: پاکستان کے سونے کے تین تمغے


پاکستانی ٹیم منگل کی صبح واپس پہنچ رہی ہے
پاکستانی ٹیم منگل کی صبح واپس پہنچ رہی ہے

بلوچستان میں کھیلوں کی سہولیات کم ہونے کے باوجود گزشتہ کچھ عرصے کے دوران یہاں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

آذربائیجان میں مارشل آرٹس (کراٹے) چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم نے تین سونے، دوچاندی اور دو کانسی تمغے اپنے نام کر لئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ کوئٹہ ہی کے ایک کھلاڑی عزیز اللہ خان نے بھارتی کھلاڑی کو فائنل راونڈ میں ناک آوٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

عزیز اللہ خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے ہمراہ چار روز قبل چیمپئین شپ 2018 کے مقابلوں میں حصہ لینے آذزربائیجان کے شہر باکو پہنچے تھے۔ پاکستانی ٹیم میں جلال الدین ترین، عبدالمنان اچکزئی، ڈیرہ غازی خان سے نزیر احمد، دالبندین سے شوکت بلوچ، نصیب اللہ، محمد عبداللہ، کامران پرکانی، محمدقاسم اور عزیز اللہ خان شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے دو روزہ انٹر نیشنل مارشل آرٹس چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر تین گولڈ میڈل دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہے
مقابلے میں حصہ لینے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہے

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نصیب اللہ نے ترکی کے کھلاڑی کو فائنل میں شکست دی ۔محمد عبداللہ نے ایرانی کھلاڑی کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا عبدالمنان خان نے ایک سونے کا اور ایک چاندی میڈل حاصل کیا جبکہ کوئٹہ کے کامران پرکانی نے کانسی اور ڈیرہ غازی خان کے محمد نذیر نے چاندی میڈل حاصل کیا۔

عزیز اللہ نے بتایا کہ ہم حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

بلوچستان میں کھیلوں کی سہولیات کم ہونے کے باوجود گزشتہ کچھ عرصے کے دوران یہاں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ جن میں نرگس حمید اور باکسر محمد وسیم کا نام سرفہرست ہے۔

پاکستانی ٹیم منگل کی صبح وطن واپس پہنچے گی جہاں انکے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG