رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان


بنگلہ دیش اسکواڈ میں بائیں بازو کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمٰن شامل نہیں ہیں۔ (فائل فوٹو)
بنگلہ دیش اسکواڈ میں بائیں بازو کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمٰن شامل نہیں ہیں۔ (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اس بار بائیں بازو کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمٰن کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم تمیم اقبال، سومیا سرکار، نجم الحسین سانتو اور روبیل حسین کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں مومن الحق، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمود اللہ، محمد متھن، لٹن کمار داس ، تائجول اسلام ، نعیم حسن ، عبادت حسین ، ابو جاوید چودھری راہی ، الامین حسین ، روبیل حسین اورسومیا سرکار شامل ہیں۔

ادھر پاکستان پہلے ہی اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں اظہر علی، شان مسعود، اسد شفیق، بابر اعظم، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، عابد علی، امام الحق، حارث سہیل، بلال آصف، یاسر شاہ، نسیم شاہ، محمد عباس، فہیم اشرف اور عمران خان سینئر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 مرحلوں میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے 11 فروری تک راولپنڈی میں جب کہ دوسرا ٹیسٹ پی ایس ایل سیزن فائیو کے بعد 5 اپریل سے 9 اپریل تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG