رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرسمس کی خوشیاں


پاکستانی مسیحی بچے کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کا روایتی گانا گاتے ہوئے۔
پاکستانی مسیحی بچے کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کا روایتی گانا گاتے ہوئے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، پاکستان کی مسیحی کمیونٹی پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر گھروں اور بستیوں کو برقی قمقموں اور کرسمس ٹریز سے سجایا گیا ہے جب کہ تقاریب کا آغاز گزشتہ رات ہی ہوگیا تھا۔

24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد رشتے داروں، عزیزوں اور احباب کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام گرجا گھروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جو دعائیہ تقریبات کے ختم ہونے تک وجود رہی۔ مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں اور بڑے شاپنگ مالز میں خصوصی کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اپنے خصوصی پیغام میں مسیحی عوام کو مبارک باد دی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی میدانوں میں مسیحی افراد کی خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت،سماجی بہبود اور دفاع کے شعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس محبت، درگزر اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔

XS
SM
MD
LG